صیہونی حکومت کے صدر نے کہا ہےکہ تل ابیب کواسرائیلی فوجی گلیعاد شالیت کی رہائي کے لئے ہرقیمت ادا کرنی چاہیے۔فلسطین کے مزاحمتی گروہ حماس نے چند برس قبل اسرائيلی فوجی گلیعاد شالیت کو گرفتارکیا تھا ۔ فلسطین پریس سنٹر کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر شیمون نے پرز نے کہا ہے کہ اسرائيل شالیت کے عوض فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کوتیارہے، انہوں نے دعوی کیا کہ فلسطینی گروہ قیدیوں کےتبادلےمیں رکاوٹیں کھڑی کررہےہیں۔ یادرہے صہیونی حکومت کے صدر یہ الزام ایسے عالم میں لگارہےہیں جبکہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیاں ثالثی کرنے والے ممالک مصر اور جرمنی نے بارہا کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلےمیں سب سےبڑی رکاوٹ صیہونی حکومت بنی ہوئي اور وہ آئے دن ایک نئي رکاوٹ کھڑی کرتی ہے ۔