Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نسلی دیوار کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرے، کئی زخمی و گرفتار

palestine_foundation_pakistan_protest-west-bank-villages

مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی نسلی دیوار کے خلاف گلی گلی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جمعہ کے روز مغربی کنارے میں ہونے والے ان مظاہروں پر قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس سے کئی افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ بڑی تعداد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مغربی کنارے کے شہروں، بلعین، نعلین، معصرہ، اور دیگر علاقوں میں فلسطینی شہریوں نے نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بیت المقدس میں یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے اور مغربی کنارے میں نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھار رکھے تھے جن پر نسلی دیوار کی تعمیر، بیت المقدس میں یہودی آباد کاری، مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملوں اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس دوران مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ فلسطینیوں کے مظاہروں کے دوران مغربی کنارے کی اہم شاہراؤں پر بڑی تعداد میں قابض فوج اور پولیس کے دستے تعینات کیے گئے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے قابض صہیونی فوج نے ربڑ کی گولیاں چلائیں، ہوائی فائرنگ کی ، لاٹھی چارج کیا اور زہریلی آنسو گیس کے گولے پھینکے جس سے درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ادھر قابض فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین میں نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے اور یوم الارض کے حوالے سے جلوس میں شریک درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے جانے والوں میں غیر ملکی انسانی حقوق کے مندوبین بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan