کویت کی ایک این جی او مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کو مسجد اقصی میں نماز پڑھنے جانے کے لیے بیسیوں بسیں فراہم کرے گی –
کویت کی این جی او ’’جمعیہ الرحمة العالمیہ ‘‘میں فلسطین آفس کے چیئرمین ڈاکٹر ولید عنجری نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے مغربی کنارے اور دیگر مقبوضہ علاقوں سے مسجد اقصی کے لیے رخت سفر باندھنے والے مسلمانوں کے لیے سفر کے اخراجات برداشت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- مسجد اقصی کے دفاع کے لیے جانے والے مسلمانوں کو سفر کے لیے بسیں فراہم کی جائیں گی-
ولید عنجری نے مخیر حضرات سے اس منصوبے میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے- انہوں نے کہاکہ جو مسلمان مسجد اقصی میں نماز نہیں ادا کرسکتا وہ نمازیوں کو مسجد منتقل کرنے کے لیے جمعیہ الرحمہ العالمیہ کو چندہ دے – مسجد اقصی کو یہودیانے کی سازش سے محفوظ رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے-
نمازیوں کو مسجد اقصی پہنچانے میں مدد اس حدیث کی عملی تفسیر ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا نہ کر سکنے کی صورت میں مسجد اقصی کے چراغوں کے لیے تیل بھیجنے کا حکم دیا ہے-