Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا مصر سے آہنی دیوار جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip

اسرائیلی حکومت نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر زیرتعمیر زیرزمین آہنی دیوار کی تعمیر جلد مکمل کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی”ڑیوٹرز” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے نے مصری حکام سے ملاقات کی اور غزہ کے گرد زیر زمین تعمیر کی جانے والی دیوار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مصری حکام کی جانب سے صہیونی عہدیدار کو دیوار کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل قاہرہ آہنی دیوار کی تکمیل کے سلسلے میں دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ دیوار کی تکمیل کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط موجود ہیں۔ اسرائیل کو امید ہے کہ مصر عوامی اور حکومتوں کی تنقید کے باوجود غزہ کے گرد جلد دیوار کی تعمیر کو مکمل کر لے گا۔

واضح رہے کہ مصر کی جانب سے غزہ کی سرحد پر گذشتہ چار ماہ سے زیرزمین دیوار کی تعمیر جاری ہے۔ بیس میٹر گہری یہ آہنی دیوار غزہ اور مصر کی سرحد پرصلاح الدین چوک کے قریب چودہ کلو میٹر کے علاقے میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ دیوار کی تعمیر کا مقصد غزہ کے شہریوں کا راستوں کی بندش کے باعث سامان خوردنوش کی اسمگلنگ روکنا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی عوام، مصر عوام اور عرب ممالک نے دیوار کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے، مصر نے عرب عوام کے مطالبے کو نظرانداز کرتے ہوئے دیوار کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan