Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انسانی حقوق کی جانب سے صحافیوں پر عباس ملیشیا کے تشدد کی مذمت

palestine_foundation_pakistan_protest-journalist

انسانی حقوق اور صحافیوں کی تنظیموں نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر سے صحافیوں پر تشدد کے واقع کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں مظاہروں کی کوریج کرنے پر متعدد صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے خبررساں ایسویی ایٹڈ پریس کے کیمرہ مین ایاد حمد ۔ رائٹرز کےکیمرہ مین محمد ابو غنیہ اور معا کے کیمرہ مین کوی صبایا پر تشدد کیا۔

عباس ملیشیا نے صحافیوں کو مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کے لاٹھی چارج کی تصویریں بنانے سےبھی منع کیا۔

دوسری جانب فلسطینی پریس کلب نے صحافی عبداللہ عدوی کو گرفتار کیے جانے پر فلسطینی سیکورٹی فورسز کی مذمت کی ۔ فلسطینی پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے واقعات تاریخ کے سیاہ باب ہیں

بیان میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات کی آزاد تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan