Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دحلان خان یونس کی کارروائی کا کھوج لگانے کے لیے کوشاں

palestine_foundation_pakistan_muhammad-dahlan-spokesman-for-the-central-committee-of-fatah-movement5

فلسطینی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ فتح کے باغی راہنما محمد دحلان گذشتہ جمعہ کے روز غزہ کے شہر خان یونس میں مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک صہیونی فوجی افسر سمیت تین فوجیوں کی ہلاکت کی تفصیلات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے غزہ میں اپنے ایجنٹوں کو بھی متحرک کر دیا ہے۔ جبکہ دحلان نے کارروائی میں حصہ لینے والے مجاہدین کے علاوہ حماس اور جہاد اسلامی کے اہم راہنماؤں کے ٹھکانوں کی معلومات بھی جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روزغزہ میں “نیوعبسان” میں کی گئی کارروائی سے ایک روز بعد خان یونس کے رہائشی اور دحلان دور کے پولیس افسرنے وزارت داخلہ میں آ کر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ دحلان نے اسے رابطہ کیا کہ خان یونس کے علاقے”نیو عبسان” میں مجاہدین کی کارروائی کی تفصیلات کے لیے معلومات جمع کرنے کا ٹاسک دیا۔ سابق پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ دحلان نے اسے فون پر رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد “نیوعبسان” میں تین صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی منصوبہ بندی کرنے والے مجاہدین کے مکمل نام اوران کے ایڈریس، فون نمبرز،ان کے زیراستعمال گاڑیوں کے نمبر اوران کے رنگ اور ان سے متعلق دیگرتفصیلات جمع کر کے دحلان کو فراہم کرے۔

اس کے علاوہ محمد دحلان نے غزہ میں حماس کے اہم مزاحمت کار کمانڈر، جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے سرگرم اراکین کی بابت بھی معلوم جمع کرنا شروع کی ہے، اس سلسلے میں مجاہدین کے ٹھکانوں کی معلومات کے حصول کے لیے”گوگل ارتھ” سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ نے دحلان کی جانب سے معلومات جمع کرنے اور انہیں صہیونی فوج کو فراہم کرنے کے اقدام پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دحلان کا صہیونی حکام کے ساتھ رابطہ نہایت خطرناک ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دحلان کے ایجنٹوں سے مطلع رہیں اور اس کے ایجنٹوں کے ساتھ مجاہدین کے بارے میں تفصیلات سے قطعی گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دحلان اور اس کے ایجنٹ جلد یا بدیر قانون کے کٹہرے میں ہوں گے اور انہیں اسرائیل کے ساتھ کیے گئے ہر قسم کے تعاون اور مدد کا، مجاہدین کی سرکوبی اور اسرائیل سے حاصل کردہ مالی امداد کا حساب دینا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan