Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب سربراہ کانفرنس نے اسرائیلی موقف کو تقویت دی: بحر

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc18

غزہ میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی منتخب حکومت کے ڈپٹی اسپیکرڈاکٹراحمد بحرنے کہا ہے کہ لیبیا میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں کیے گئے فیصلے اور اعلان مایوس کن رہے، کانفرنس سے فلسطینی عوام اور عرب قوم کی امیدوں کو شددید دھچکا لگا۔

پیرکے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرعرب ممالک کو اسی نوعیت کے مایوسی پر مبنی اعلانات کرنا تھے جس سے فلسطینی اورعرب قوم کے بجائے اسرائیل کو فائدہ ہو تو ایسی کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت نہیں تھی۔ کانفرنس سے نہ صرف مسلم امہ کومایوسی ہوئی بلکہ اسرائیل کے موقف کو تقویت دے کانفرنس نے عالم اسلام کے سرشرم سے جھکا دیے ہیں۔

ڈاکٹراحمد بحر نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں قائم حماس کی حکومت اور فلسطین میں تحریک مزاحمت کی کھل کر مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے عرب سربراہ کانفرنس کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کرسکی، اسرائیل سے باربار مذاکرات کی “رٹ ” سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی اورعرب عوام کے پاس قابض صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی اور متبادل پروگرام نہیں، حالانکہ یہ نظریہ قطعی طور پر غلط ہے۔ عرب ممالک کے پاس متبادل ہی نہیں بلکہ صرف ایک ہی راستہ ہےکہ وہ فلسطینیوں کوان کے حقوق کی فراہم مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مجاہدین کے ہاتھ مضبوط کریں۔

ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین میں سیاسی سطح پرایک بڑا خطرہ ہے بلکہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف فوجی کارروائی کی مسلسل دھمکیاں غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ تسلط کے قیام کی سازش ہے۔ اسرائیل معاشی ناکہ بندی کے ذریعے غزہ میں حماس کی حکومت کو گرانے می

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan