فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمود مصلح نے یورپی ممالک پر عباس ملیشیا کے اہلکاروں کو تشدد کی تربیت دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے مغربی کنارے میں ”القدس مرکز برائے قانونی تعاون و انسانی حقوق” کے دورے کے موقع پر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو امداد دینے والے یورپی ممالک نے فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے میں شہریوں کی آزادی چھیننے کے لیے گرین سگنل دیا ہے۔ مغربی کنارے میں مغربی ممالک کے سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں جو عباس ملیشیا کے اہلکاروں کو تشدد کرنے کی تربیت دے رہے ہیں۔
محمود مصلح نے کہا کہ یورپی ممالک نے اگر فلسطینی اتھارٹی کو شہ نہ دی ہوتی تو وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اس قدر ظالمانہ کارروائیاں نہ کرسکتی۔