Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں عالمی ضمیر بیدار کریں: فلسطینی فورم ہالینڈ

palestine_foundation_pakistan_holland

ہالینڈ میں مقیم فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کے افتتاح کی مذمت کی ہے۔

ہالینڈ میں فلسطینی فورم کے رکن ابراہیم حسن نے بیان میں مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کی تعمیر مسجد کو شہید کرنے کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اب معاملہ مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کی تعمیر تک پہنچ چکا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں انتہا پسند یہودیوں کا یہ اقدام انسانی اقدار اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی انسانی ضمیر سو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اور انسانی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ عالمی ضمیر کو بیدار کریں۔ اسلامی اور عیسائی مقدسات کا دفاع آزاد دنیا کا فرض ہے۔

ابراہیم حسن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کے افتتاح سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ یہ مسلمانوں کے لیے ایک المناک حادثہ ہے۔

ابراہیم حسن نے یورپی ممالک بالخصوص ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدسات کے خلاف ننگی جارحیت کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ صہیونی اقدام اس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر یورپی ممالک نے دستخط کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan