اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے معروف رہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقدس مقامات کی بے حرمتی اور یہودیانے بنانے کی پالیسی کا جواب دینے کیلئے ہمارے پاس تمام راستے کھلے ہیں۔
منگل کو مرکز اطلاعات فلسطین کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں حماس رہنما کہ ہم جانتے ہیں کہ بیت المقدس کی حفاظت کس طرح کی جاتی ہے۔ ہم موقع محل سمجھ اور جان کردشمن کو ایسا جواب دیں گے کہ اس پر سکتہ طاری ہو جائے گا۔
ڈاکٹر اسماعیل نے رام اللہ انتظامیہ کو اسرائیلی جرائم کے خلاف مظاہروں کو روکنے کی کوششوں پر آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں کھل کے واضح کرنا پڑے گا کہ کیا وہ مقدس مقامات کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں یا اسرائیلی قابض فورسز کے جرائم کو ہی تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی تناظر میں فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فورسز کے حملوں کا بھر پور جواب دیں۔