Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس بیت المقدس کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کرے: اقصیٰ فاؤنڈیشن

palestine_foundation_pakistan_palestinian-flag1

القدس فاؤنڈیشن نے عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس سے بیت المقدس کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں القدس فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کو مزید وقت نہ دیں۔

بیت المقدس امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ بیت المقدس کے فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے حکومتی، عوامی ہر سطح پر مدد کی جانی چاہیے۔ اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کررہا ہے۔ ان کی زمینوں کو غصب کیا جارہا ہے۔ صہیونی ریاست بیت المقدس کو مکمل طور پر یہودیانہ چاہتی ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے مسلمانوں سے بیت المقدس کے شہریوں کی مالی امداد کا مطالبہ کیا تاکہ وہ قابض حکومت سے آزاد معاشرے کی تعمیر کرسکیں۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن نے فلسطینی اتھارٹی سے مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیاں روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل سے فوجی تعاون ختم کردینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو بیت المقدس شہر کے واقعات کی کوریج تفصیل سے کرنی چاہیے۔ بیت المقدس میں ہونے والے واقعات کو صرف خبروں میں ذکر کردینا کافی نہیں ہے بلکہ ان کے حوالے سے خصوصی پروگرام کیے جانے چاہئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan