Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس انتظامیہ اسرائیلی جرائم کو روکنے کیلئے فوری طور پر مزاحمت کی پالیسی اپنائے: حماس

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum4

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے رام اللہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مزاحمت کاروں کو بیت المقدس میں اسرائیلی جرائم کوروکنے کیلئے تیار کرے کیونکہ دشمن اب اس سطح پر آچکا ہے جہاں مزاحمت کے بغیر کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے۔

تنظیم کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عباس انتظامیہ کے پاس ان مزاحمت کاروں کو جیلوں میں رکھنے یا اپنے شہریوں کواقصیٰ مسجد کی حفاظت کرنے سے روکنے کا جواز با لکل ختم ہو چکا ہے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ عباس انتظامیہ کی طرف سے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کو دبانا، انہیں گرفتارکرنا اور دوسری طرف صہیونیوں کی طرف سے اقصیٰ مسجد سمیت متبرک مقامات کی توہین کا عمل جاری رکھنا در اصل عباس انتظامیہ اور قابض اسرائیلی انتطامیہ کی ملی بھگت کا تاثر دے رہا ہے۔

اسی مناسبت سے ہالینڈ میں بھی بیت المقدس کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور متبرک مقامات کی اسرائیل کی طرف سے توہین کے خلاف فلسطینی فورم نے کئی مجالس کا اہتمام کیا ۔ھفتے کے روز راٹرڈم میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا جس میں عرب اور مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے اور فلسطین حمائتی لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔

فورم کے سیکرٹری جنرل امین ابو رشید نے سیمنار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس میں جو انتہائی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،پوری دنیا بشمول عرب اور اسلامی ممالک کو اس کے مقابلے کیلئے آنا پڑے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan