ایران نے فلسطینی جماعتوں کے درمیان مصالحت کی پیش کش کردی- ایرانی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدارنے اعلان کیاہے کہ تہران حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے-
ایرانی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار کے حوالے سے نقل کیاگیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کا موقف فلسطینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی حمایت ہے- وہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی کوششوں کے لیے تیار ہے-
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بیان فلسطینی اتھارٹی کے متنازعہ صدر محمود عباس کے بیانات کے پس منظر میں جاری کیاگیاجنہوں نے ایران پر حماس اور فتح کے درمیان مصالحت میں رکاوٹ بننے الزام لگایاہے- واضح رہے کہ محمود عباس نے ایران پر الزام لگایاہے کہ حماس اور فتح کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی وجہ ایران ہے- تہران نہیں چاہتاکہ حماس قاہرہ میں فلسطینی فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط کرے-