Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کے شہری مسجد اقصیٰ کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں: ابو سالم

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque1 بیت المقدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ابراھیم ابو سالم نے کہا ہے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی جانب سے سنگین خطرات لاحق ہیں، جن کی روک تھام کے لیے آج اقدامات نہ کیے گئے توقبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنےوالے شہریوں پر تشدد آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ابو سالم نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کی تعمیر کا اعلان مسلمانوں کے اس مقدس مقام کو نقصان پہنچانے کی کھلی سازش ہے۔ مسجد اقصیٰ عالم اسلام کی عظمت کی علامت ہے اور اسرائیل ایک سازش کے تحت مسلم امہ کو اس سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے شہری قبلہ اول کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیت المقدس کےشہریوںنے ماضی بھی دفاع اقصیٰ کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں اور فلسطینی عوام کو امید ہے کہ بیت المقدس کے شہری آئندہ بھی دفاع مسجد اقصیٰ کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ رکن مجلس قانون ساز نے کہا کہ اسرائیل دن رات قبلہ اول کو اپنی سازشوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے، اسرائیل اگرمسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے تو فلسطینی عوام کو قبلہ اول کو ہرقیمت پر محفوظ رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ابو سالم نے یہودی فوج کی جانب سے قبلہ اول میں نمازیوں پر تشدد اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، تاکہ قبلہ اول کو یہودیوں کی سازشوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan