Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گا ہ تعمیر کرنے سے پوری دنیا کے امن کو آگ لگ سکتی ہے

palestine_foundation_pakistan_mufti-of-egypt-ali-jumae28099h

مصر کے مفتی اعظم علی جمعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی منصوبے کے نتیجے میں جس کے مطابق اس مہینے وہ مسجد اقصیٰ کو منہدم اور اس کی جگہ اپنی عبادت گا ہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں ،اس عمل سے پورے خطے میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو جائیگی جس پر قابو پانا ناممکن ہو گا۔

مفتی اعظم کے مطابق اس عمل سے صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں ہونگے بلکہ ان تمام لوگوں کو شدیدذہنی صدمہ پہنچے گا جو الہامی مذاہب اور عالمی قوانین پر یقین اور اعتماد رکھتے ہیں۔ مفتی علی جمعہ نے عالمی عدالت ا انصاف سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکام کے ان اقدامات کی نوٹس لے جن اقدامات کے ذریعے وہ مسلمانوں کے حساس مذھبی مقامات کی توہین کرکے ان کے جذبات بھڑکانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف خطے کے بلکہ عالمی امن اور سیکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

اسی مناسبت سے حماس ترجمان یوسف فرحات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل آنے واالے دنوں میں مسجد اقصیٰ کے اندر اپنی عبادت گاہ تعمیر کرنے کی تیا ریاں کر رہا ہے۔ ترجمان نے مسلم امہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ اس نے فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ آنیوالے ہفتے میں منگل کے روز مجلس قانون سازکے سامنے دھرنے میں جوق در جوق شامل ہوجائیں۔ اسی دوران البیرک فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز ان علاقوں سے جو 1948میں اسرائیل نے اپنے قبضے مین لئے تھے ایک مارچ کا اہتمام کیا۔

مارچ کے شرکاء تیس بسوںمیں سوار ہوکے مسجد اقصیٰ کی طرف رواں دواں تھے لیکن اسرائیلی فورسز نے اکثر شرکاء کو وہاں پہنچنے نہیں دیا۔جن بسوں میں وہ سوار تھے انہیں مختلف مقامات پر روکا گیا۔ ایک اور بیان میں مصری “مسلم برادر ہوڈ”تنظیم کے انفارمیشن ڈائریکٹر نے مصری حکومت کی طرف سے اسرائیل کے مسلمانوں کے مذھبی مقامات کی توہین کے خلاف عوامی احتجاج روکنے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف صہیونی فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کے اندر جانے سے روکتے ہیں وہیں دوسری طرف مصری حکومت ،مصر میں اس کارروائی کے خلاف مصری عوام کے جذبات کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan