Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مذاکرات کی بحالی اسرائیلی جرائم کو چھپا نے کی ایک کوشش ہے: طاہر نونو

palestine_foundation_pakistan_taher-al-nunu-the-palestinian-governmente28099s-spokesman

فلسطینی حکومت کے ترجمان طا ہر نونونے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عباس انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہیں نکلے گا کہ ان مذاکرات سے اسرائیل اپنے جرائم کو چھپانے کی کوششوں میں کسی حد تک کامیاب ہوگا اور عباس انتظامیہ نے اسرائیل کو یہ مو قع فراہم کیا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں نونو نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمینوں پر آبادکاروں کیلئے رہائشی کا لونیاں تعمیر کر رہا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ان سب جرائم اور زیادتیوں کا علاج مزاحمت اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہی ممکن ہے۔

ترجمان نے عباس انتظامیہ اور عرب لیگ کے مذاکرات بحال کرنے کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بے مقصد مذاکرات کے بجائے فلسطینی جدوجہد کا ساتھ دیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ محاصرے سے اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا کیونکہ حماس حکومت بھی اپنی جگہ کام کر رہی ہے اور لوگ بھی مسلسل اس کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔

نونونے واضح کیا کہ حماس حکومت کی حمایت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کے مزاحمتی سوچ بھی کوئی کمی نہیں آ رہی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan