فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے یورپی ممالک سے اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے مرکز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کا عمل جاری رکھنا جرم ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے خلاف اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ بیان کے مطابق عالمی برادری کے جانب سے اسرائیل کیخلاف سخت موقف اختیار نہ کرنے سے صہیونی ریاست کو بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی شہ مل رہی ہے۔ یورپی ممالک کو مقبوضہ فلسطین کی اراضی پر یہودی آبادکاری روکنے کیلیے اسرائیل پر ہر قسم کا دباؤ ڈالنا چاہیے۔ یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ صہیونی حکومت سے اسرائیل اور یورپی ممالک کے درمیان اس معاشی معاہدے پر عمل کرائے جس میں اسرائیل کو انسانی حقوق کے احترام کا پابند بنایا گیا ہے