Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی کا رچرڈ فالک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

richard-falk-the-uns-special-rapporteur-on-human-rights-in-the-palestinian-territories فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ فالک سے اپنا منصب چھوڑنے کا مطالبہ کردیا- رچرڈ فالک نے اخباری بیان میں کہاکہ ’’فلسطینی اتھارٹی نے اس دعوے کے ساتھ مجھ سے اپنے منصب سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے کہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا- ‘‘ رچرڈ فالک نے فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے- فلسطینی اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ ان پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالے- واضح رہے کہ رچرڈ فالک نے غزہ جنگ کے متعلق اپنی رپورٹ میں واضح کیاتھاکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام اور شہری عمارتوں کو ٹارگٹ کیا- فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل میں اس رپورٹ پر بحث کو اس دعوے کے ساتھ ملتوی کردیا کہ اس سے فلسطینی مفادات کو نقصان ہوگا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan