Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے بان کی مون کو صہیونی راہداری کے ذریعے غزہ جانے کی اجازت دے دی

erez-crossing-to-the-north-of-the-gaza-strip اسرائیلی حکومت نے صہیونی عدالت کے فیصلے کے برعکس دوبین الاقوامی اعلی عہدیداران کو مقبوضہ فلسطین سے غزہ جانے کی اجازت دے دی- اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور یورپی یونین میں خارجہ امور کی ہائی کمشنر کیتھرین ایشٹن کو بیت حانون راہداری کے ذریعے غزہ جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے – وزارت خارجہ کے مطابق بان کی مون اور کیتھرین ایشٹن نے دورہ غزہ کے لیے درخواست کی تھی- وزارت خارجہ کا کہناہے کہ اسرائیلی عدالت کافیصلہ ہے کہ کسی بھی شخصیت کو اسرائیل کے ذریعے غزہ جانے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے حماس کی حکومت کو تسلیم کیے جانے کا تصور پیدا ہوتا ہے- اسرائیلی وزارت خارجہ نے عدالت کے فیصلے کے باوجود بان کی مون اور کیتھرین ایشٹن کو بیت حانون کی ’’ایزر ‘‘ راہداری کے ذریعے غزہ کے دورے کی اجازت دی ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan