رام اللہ انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ مزاکرات کار صائب عریکات نے اپنی ایک تحریر میں جو جمعہ کو اسرائیلی اخبار ہرٹز میں شائع ہوئی کہا ہے کہ امن عمل میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) ایک رکاوٹ ہے۔قا بض اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں تعطل پر سراسیمگی کا اظہار کرتے ہوئے عریکات نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مزاکرات بحال نہ ہونے سے رام اللہ انتظامیہ کا وقار مجروح ہو گا۔ صائب عریکات نے خبردار کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کو دو ریاستی تصور اور اوسلو ایکارڈ سے دستبردار ہو کر ایک ایسی ریاست کی تشکیل پر آمادگی کا اظہار کرنا چاہئے جس میں دونوں قومیں ایک ساتھ رہ سکتی ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 21 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز یورپی سفارت کاروں میں تقسیم کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اورسابق امریکی صدر جارج بش کے درمیان اس پر کسی حد تک اتفاق رائے ہوا تھا۔