Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایرانی صدرکی خالد مشعل سے ملاقات

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-and-mahmoud-ahmadinejad-iranian-president ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے دورہ شام کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے سربراہ خالد مشعل سمیت مختلف مزاحمتی تنظیموں کے راہنماؤں سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز دمشق میں خالد مشعل اور احمدی نژاد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی صورت حال، خطے میں قیام امن، فلسطین میں مقدس مقامات کو یہودی ورثہ قرار دینے کے اسرائیلی اعلان اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی صدرنے حماس کے راہنما کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کا ملک فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے حرم ابراھیمی اور مسجد بلال بن رباح کو یہودی تاریخ کا ورثہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطین میں اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ ملاقات میں سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مروزق، سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق اور احمد جبریل نے خالد مشعل کی معاونت کی۔ ایرانی صدر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی مسلسل دراندازیوں اور غزہ کی پٹی میں مسلط معاشی ناکہ بندی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس سے قبل ایرانی صدر نے جہاد اسلامی کی دمشق میں موجود قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ فلسطین سے متعلق علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan