Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ

israeli-troops اسرائیلی فوج نے یہودیوں کی عید”بوریم” کی آمد کے موقع پر مغربی کنارے کے بیشتر شہروں، مقبوضہ فلسطین اور کئی دیگر مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے یکم مارچ تک کیے گئے ہیں۔ عید کی تقریبات کے موقع پر فلسطین میں زیادہ تر علاقوں میں فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں ، پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ شہریوں کی ایک مقام سے دوسرے تک آمد و رفت کے دوران سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ مغربی کنارے میں ہنگامی پولیس اور فوج کی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فلسطین میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات وزیر دفاع ایہود باراک کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران دیے ہیں۔ عید کی تین روزہ تقریبات کےدوران امن و امان کے قیام سے متعلق اجلاس سے میں خفیہ اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ فلسطین میں عید کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے فدائی حملوں کا خطرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ مزاحمت کار کسی بھی علاقے میں اہم تنصیبات یا عوامی اجتماعات پر دھماکوں کے حملے کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں عید کی تقریبات کے دوران فلسطین امن و امان کی صورت ٓحال کا جائزہ لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan