Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا زوال شروع ہو چکا: دویک

dr-aziz-dweik-the-speaker-of-the-palestinian-legislative-council فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکرڈاکٹر عزیز دویک نے اسرائیل کی جانب سے الخلیل میں حرم ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کو یہودی تاریخ کا ورثہ قرار دینے کے اعلان کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان کے بعد اسرائیل کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ منگل کے روز غزہ میں اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے نکالی گئی ایک ریلی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے عزیز دویک نے کہا کہ فلسطین میں موجود تمام اسلامی مقدسات صرف مسلمانوں کا تاریخی ورثہ ہیں، جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے انہیں یہودی ورثہ قرار دینا ظلم ہے، جس کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عزیز دویک نے مزید کہا کہ فلسطین میں موجود مقدسات یا تو مسلمانوں کی ملکیت ہیں یا مسیحی برادری کی ملکیت میں ہیں، جبکہ یہودیوں کا تاریخی اعتبار سے فلسطین میں کوئی کردار نہیں۔ صہیونی وزیراعظم کا مسجد بلال بن رباح اور حرم ابراھیمی پردعویٰ فلسطین میں اپنی جارحیت اور تسلط کو مضبوط کرنے کی سازش ہے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف بھی فلسطین اور اس میںموجود تمام اسلامی مقدسات کو متنازعہ قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ اب اسرائیل کا زوال شروع ہو چکا ہے اور جلد اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan