Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تحریک انتفاضہ شروع کی جائے: ھنیہ

ismail-haneyya-palestinian-premier غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے حرم ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کو یہودی آثار قدیمہ میں شامل کرنے کے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام اسلامی مقدسات کے مکمل دفاع کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطین میں موجود اسلامی آثار قدیمہ پرقبضہ کرنا چاہتا ہے تاکہ یہاں سے فلسطینی وجود کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین بالخصوص مغربی کنارے میں اسلامی مقدسات پر اسرائیل کی دست درازیوں کو روکنے کے لیے عوامی سطح پر تحریک انتفاضہ شروع کی جائے۔ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور عسکری تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی مقامات پر اسرائیلی حملوں اور انہیں یہودی تاریخ کا ورثہ قرار دینے کا سختی سے نوٹس لیں اور ان کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقدس مقامات کو یہودی ورثہ قرار دینے سے متعلق سخت پیغام جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیان کے بعد اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے مذاکرات ختم کر کے تمام قیدیوں کی فوری رہائی مطالبہ کریں اور اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کے جائیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی حماس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قیدیوں کو فوری طور پررہا کرتے ہوئے مفاہمت کی کوششوں کو کامیاب بنائیں۔ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مسجد ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کو یہودیوں کا تاریخی ورثہ قرار دینے کے اعلان کا نوٹس لیں اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan