Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مستحکم لبنان مسئلہ فلسطین کی طاقت ہے: علی برکہ

ali-baraka-the-political-affairs-chief-in-hamass-representation-office-in-lebanon اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ لبنان کا استحکام مسئلہ فلسطین کی طاقت ہے۔ لبنان میں حماس کے رہنما علی برکہ نے کہا کہ مستحکم لبنان مسئلہ فلسطین کے لیے ممدو معاون ہے۔ حماس لبنان میں امن و امان برقرار رکھنے کی خواہش مند ہے۔ ان خیالات کا اظہار علی برکہ نے بیروت کے صیدا بلدیہ کے چیئرمین عبد الرحمان برزی سے ملاقات میں کیا۔ گزشتہ روز حماس کے وفد نے علی برکہ کی سربراہی میں عبد الرحمان برزی سے ملاقات کی اور عبن الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ علی برکہ نے ملاقات کے بعد کہا کہ ”ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، لبنانیوں اور فلسطینیوں کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا۔ پناہ گزین کیمپ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہمارے خیال میں اولین ترجیح صہیونی چیلنجز کے مقابلے کے لیے فلسطینی اور لبنانی داخلی محاذ کو مضبوط بنانا ہے۔ صہیونی خطرات سے نمٹنے کے لیے متحدہ کوشیں کرنا ہوں گی۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan