Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل سے اقتصادی تعاون عرب ممالک کی اقتصاد کو تباہ کرنا ہے: کسوانی

palestinian-protest
تیسری دنیا کے ماہر اقتصادیات پروفیسر یعقوب کسوانی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما محمود المبحوح کو قتل کرنے کی وجہ سے مغرب میں اسرائیل کی شہرت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ مسلمان اگر اس واقعہ سے فائدہ اٹھائیں تو اسرائیل کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسرائیل سے اقتصادی تعاون عرب ممالک کی اقتصاد کو تباہ کرنا ہے۔

پروفیسر یعقوب کسوانی نے مرکز اطلاعات فلسطین کو انٹرویو میں کہا کہ صہیونیوں نے جب سے فلسطین پر قبضہ کیا ہے وہ فلسطینی رہنماؤں کو قتل کرنے کی براہ راست یا بالواسطہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے محمود المبحوح کا قتل بعید ازقیاس نہیں ہے۔ اس طرح کی کارروائی صہیونی مجرمانہ فطرت اور عادت ہے۔

پروفیسر یعقوب کسوانی نے اسرائیل سے مذاکرات کو جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے اتنا بڑا جرم کرنے کے بعد اس سے نام نہاد امن کے نام پر دوستی کا ہاتھ بڑھانا قابل شرم ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلق ختم کردینے چاہئیں۔ اسرائیل سے کسی صورت میں مذاکرات نہ کیے جائیں۔

مصر کے کردار کے حوالے سے پروفیسر یعقوب کسوانی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ڈیوڈ کیمپ معاہدے کے بعد سے مصر عرب اسرائیل تنازعے سے نکل گیا۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصر کو تاریخی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مصری قیادت کو غزہ کی سرحد پر زیر زمین فولادی دیوار کی تعمیر روک دینی چاہیے۔ اس دیوار کی تعمیر سے اسلام کے حوالے سے مصر کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کو لاحق خطرات کے متعلق کسوانی نے کہا کہ امت مسلمہ صرف مذمتی قراردادوں اور بیانات پر اکتفا نہ کرے بلکہ مسجد اقصیٰ اور دیگر اسلامی مقدسات کو بچانے کے لیے اقدامات کرے۔ صہیونی حکومت کو مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے سے روکنے کے لیے ہر منبر استعمال کیا جائے۔

ماہر اقتصادیات نے ذکر کیا کہ عالمی مالیاتی بحران میں اسلامی ممالک کے اربوں ڈالر بہہ گئے۔ کاش کہ ان میں سے کچھ حصہ مسئلہ فلسطین کے لیے خرچ ہوا ہوتا۔ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطینی شہریوں کی مدد کریں تاکہ وہ بیت المقدس سے نقل مکانی نہ کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan