Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین میں مقدسات اسلامی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں: فرحان

dr-ishaq-farhan-secretary-general-islamic-action-front-jordanian-islamist-political-party اردن کی مذہبی سیاسی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے اسرائیل کی طرف سے حرم ابراھیمی اور مسجد بلال بن رباح کو اپنا قومی ورثہ قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیرکے روز اسلامک فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسحاق فرحان نے کہا کہ فلسطین میں یہودیت کا شکار مسلمانوں اورعیسائیوں کے مذہبی مقامات کا تحفظ عرب ممالک اور عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے تمام مذہبی مقامات اور مقدسات یہودیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا تاریخی ثقافتی ورثہ ہیں اوران کے تحفظ کی ذمہ داری بھی مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر فرحان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے الخلیل میں مسجد ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دینا ایک سنگین جرم ہے جس پرکسی صورت بھی خاموشی اختیار نہیں رکھی جاسکتی۔ فلسطین میں یہودیوں کی جانب سے مذہبی مقامات پر حملوں اور انہیں یہودیت میں تبدیل کرنے کی صہیونی سازشوں پر اردنی حکومت کی خاموشی پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک اس امر کے جوابدہ ہیں کہ انہوں نے فلسطین میں مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے کتنا کام کیا ہے۔ اسلامک فرنٹ کے راہنما نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کےساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی مفادات کے لیے کام کرنا چھوڑ دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan