حماس نے کہا ہے کہ اس کےکمانڈرمحمود المبحوح کی شہادت میں صہیونی ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے .حماس کے سیاسی دفترکے سربراہ خالد مشعل نے غزہ کے عوام کوویڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المبحوح کے خون کا بدلہ لینے کی کاروائي شروع ہوچکی ہے ۔ انھوں نے اپنے اس خطاب میں کہا کہ اس میں کسی کوذرہ برابربھی شک نہيں ہونا چاہئے کہ حماس کے اس کمانڈرکی شہادت میں صہیونی جاسوسوں کا ہا تھ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اپنے کارکنوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اب بدلہ لینے کی بات نہ کریں کیونکہ بدلہ لینے کی کاروائي کا آغازہوچکا ہے .خالد مشعل نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ عرب دنیا کی سیکورٹی کےلئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے .انھوں نے برطانیہ اورديگریورپی حکومتوں سے کہا کہ وہ جعلی پاسپورٹ اپنے جاسوسوں کودلوانے کی بنا پرصہیونی حکومت پرمقدمہ چلائيں . دوسری طرف ہزاروں فلسطینیوں نےغزہ پٹی کے جبالیا کمیپ میں اجتماع کرکے تحریک حماس کے اہم رہنما محمودالمبحوح کی شہادت کا انتقام لینے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔ عزالدین قسام بریگيڈ کےترجمان ابوعبیدہ نےجبالیا کیمپ میں فلسطینیوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہم اس مقام پراکٹھاہوئے ہیں تاکہ صہیونی دشمن کو بتادیں کہ ہم نے صہیونیوں سے شہیدالمبحوح کے خون کاانتقام لینے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے اور اس پرعمل کرنےمیں ذرہ برابر بھی پس وپیش کا شکار نہيں ہوں گے۔صہیونی حکومت کے جاسوسی ادارے موساد کے ایجنٹوں نے جن کےپاس برطانوی جرمن اورفرانسیسی پاسپورٹ تھے ، انیس جنوری کودبئی کے ایک ہوٹل میں محمود المبحوح کوشہید کردیاتھا۔