Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایمان نوفل پر مصری پولیس بغیر کسی جرم کے شدید مظالم ڈھا رہی ہے

ayman-nofal-palestinian-prisoner-in-egypt-jail1 فلسطینی اسیروں کے ساتھ یک جہتی کمیٹی نے ایمان نوفل پر مصری پولیس کی طرف سے بدترین جسمانی اور تفسیاتی تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اتوار کے روز پریس کے نام جاری اپنے بیان میں کمیٹی نے کہا ہے کہ بغیر کسی جائز وجہ کے نوفل کو مصری پولیس نے قید کرکے رکھا ہے۔ کمیٹی نے مصری حکومت کو چیلیج دیا کہ وہ ایمان نوفل پر ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ ایمان نوفل حماس تحریک کے کارکن ہیں اور جنوری 2008میں جب محاصرہ زدہ غزہ سے ہزاروں تعداد میں لوگ مصر داخل ہوئے تھے تاکہ وہ اپنے لئے غذا اور ادویہ خرید سکیں۔ ایمان نوفل بھی انہی لوگوں میں شامل تھا۔اور واپسی پر غزہ میں داخل ہوتے وقت انہیں مصری پولیس نے گرفتار کیا۔ فلسطینی اسیروں کے ساتھ یک جہتی کمیٹی نے حماس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایمان نوفل کی رہائی کیلئے مصری حکام سے رابطہ کریں اور ان کی رہائی کو ممکن بنائیں تاکہ ایمان نوفل اپنے گھر پہنچ کر چھ بچوں اور بیوی کے ساتھ رہ کر زندگی گذار سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan