امریکی چیف آف سٹاف کے چیرمین غزہ وادی میں ہتھیاروں کی سمگلنگ روکنے کیلئے اسرائیلی ملٹری کمانڈروں سے صلح مشورہ کریں گے۔ ہیبرو ریڈیو کے مطابق مولن اسرائیلی چیف آف سٹاف گابی اشکنازی، وزیر دفاع ایہود باراک اور دیگر کئی اہم فوجی کمانڈروں سے ملیں گے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ان میٹنگوں میں اسرائیلی دفاع کو مزید مظبوط بنانے کے اقدامات اور ساتھ ساتھ حماس اور لبنان کی حزب اللہ کو سمگلنگ کے ذریعے ہتھیاروں کی رسائی کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے پر غور ہو گا۔ مائیک مولن کی دو ہفتے قبل برسلز کی سالانہ کانفرنس میں اشکنازی سے بھی ملاقات ہوئی تھی