اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے دوباہ غزہ پر جنگ مسلط کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر ایک اور حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ اس غلطی کو دوبارہ نہ دہرائے اگر وہ اس سے باز نہ آیا تو حماس نہ صرف عوام کا دفاع کرے گی بلکہ اسرائیل کو پھر ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا اور اس بار اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا