Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یا ہو حکومت نے قاتلوں اور مجرموں کو اعزازات سے نوازا

fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman-in-gaza اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے ان لوگوں کو انعام و اعزازات سے نوازا ہے جو نہ صرف فلسطینی شہریوں کے فلسطین کے اندر اور باہر قتل عام میں ملوث ہیں بلکہ یہ لوگ دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ جاری پریس ریلیز میں حماس ترجمان فوزی برھوم نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے وہ اسرائیلی سوسائٹی میں قتل و غارت گری اور دیگر جرائم کو فروغ دینے کے جرم کی مرتکب ہوئی ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو جو قتل وغارت میں ملوث ہیں اور وہ جو انہیں احکامات دیتے ہیں ان کا عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلنا چاہئے تاکہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کے کلچر کو بڑھاوا نہ مل سکے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے ان سپاہیوں اور کمانڈوز کو جنہوں نے 2008 کے آخری اور 2009کے ابتدائی ایام میں غزہ آپریشن میں حصہ لیا تھا کو ایک خصوصی تقریب میں انعا م و اکرام اور اعزازات سے نوازا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan