Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

چار سال سے جاری غزہ محاصرے پرعالمی برادری کی پراسرار خاموشی پر مسلم امة اپنا کردار ادا کرے

karni-border-crossing-between-israel-and-the-gaza-strip
غزہ محاصرہ مخالف تحریک، پاپولر کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی قانون ساز مجلس کے ممبر جمال الخضری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ محاصرے کو ایک حقیقت کا رنگ دیکر اس طرح پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے کہ عالمی برادری بھی اس محاصرے کو ایک جائز حقیقت کے روپ میں تسلیم کرے۔

بیان میں خضری نے ایک طرف اگر اسرائیلی محاصرے کی بھر پور مخالفت کی تو دوسری طرف اس نے عالمی برادری کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا جس نے چار سال سے جاری اس محاصرے پر پراسرار خاموشی اختیار کی ہے۔

اپنے بیان میں جمال خضری نے عرب اور مسلم امة سے اپیل کی کہ وہ سیاسی ،سفارتی ،معاشی اور عالمی اثر ورسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے غزہ محاصرے کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاپولر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں لوگ کھلے آسمان تلے شب و روز گذار رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا 90 فیصد پانی آلودہ ہو چکا ہے اور اس کی رسائی بھی گھروں تک ناممکن ہو چکی ہے۔ جمال خضری نے بجلی کے بحران کو بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے بیمار ہسپتالوں میں اس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی قابض انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کے غزہ چیک پوائنٹس کو بند کرکے صرف 100ضروری اجناس سے بھری ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے جبکہ پندرہ لاکھ لوگوں کیلئے 600 بھری ہوئی ٹرکوں کا پہنچنا ضروری ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan