Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ اتھارٹی جنسی اور مالی اسکینڈلز کی زد میں

palestinian-authority اسرائیل سے شائع ہونے والے متعدد اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز پر ان دنوں فلسطینی صدر محمود عباس، جن کی مدت صدارت ختم ہوئے ایک برس کا عرصہ ہو چکا ہے، کی قیادت میں رام اللہ اتھارٹی کے اہلکاروں کے متعدد جنسی اسکنیڈلز اور مالی بدعنوانی کے قصے بکثرت شائع ہو رہے ہیں۔ منگل رات اسرائیلی ریڈیو نے نجی ٹی وی “چینل 10” کے حوالے سے اپنے نشریئے میں رام اللہ اتھارٹی کے ایک بڑے مالی اسکینڈل سے پردہ ہٹایا ہے، جس میں محمود عباس کے مقربین خاص وزراء اور دیگر سرکاری اہلکار ملوث ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے ابو مازن کے انتہائی قریبی حلقے یورپی اور عربی ممالک سے فلسطینیوں کی امداد کی مد میں ملنے والے عطیات خرد برد کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے اردن کے دارلحکومت عمان اور قاہرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے بینک اکاونٹس سے کروڑوں ڈالر نکلوائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے محمود عباس کے قریبی ساتھی ان فنڈز سے فلسطینیوں کے لئے سستے داموں اراضی خرید رہے ہیں لیکن دستاویز کے ساتھ خریداری بلوں میں ان قطعات اراضی قمیت انتہائی زیادہ بتائی جاتی ہے۔ “چینل 10” نے چھے برس کی مدت پر محیط طویل دورانیے کی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں فلسطینی سیکیورٹی ادارے کے ایک اعلی عہدیدار فھمی شبانہ تمیمی کے حوالے سے فلسطینی ایوان صدارت میں رونما ہونے والے جنسی اسکنڈلز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ میں دکھائی جانے والی ایک فوٹیج میں عباس اتھارٹی کے ایک اعلی افسر کو ایوان صدر میں ملازمت کی خواہشمند خواتین کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan