اسرائیل فوج نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ منگل کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے مشرقی علاقے میں واقع غزہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کی۔ قومی سیکیورٹی ادارے کے ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ جنگی جہازوں نے ہوائی اڈے کی مرکزی عمارت پر تین حملے کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پائیلٹ کے جاسوسی طیارے سے ایک میزائل داغا گیا جبکہ ایف سولہ جنگی جہازوں نے ہوائی اڈے کی پہلے ہی بمباری سے تباہ شدہ عمارت پر دو میزائل داغے۔ غزہ ائر پورٹ پر منگل رات گئے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔