اسرائیلی نائب وزیر خارجہ ڈینیل ایلن کے برطانیہ کے دورے کے خلاف منگل کو برٹش اور دنیائے عر ب سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک سٹیڈیز کے سامنے مظاہرہ کیا۔ لندن میں اسلامک انیشیٹیو کے سربراہ محمد صوالح کے مطابق یہ مظاہرہ ” فلسطینی فورم او رجنگ بند کرو “نامی آرگنائزیشن کے اہتمام سے ہوا محمد صوالح نے کہا کہ اسرائیلی نائب وزیر خارجہ ایک مجرمانہ ذہنیت کی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں جو مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں نسلی بنیادوں پر فلسطینیوں کا صفایا کر رہی ہے۔ محمد صوالح نے کہا کہ ایلن برطانیہ میں جہاں بھی جائیگا وہاں اس کے خلاف مظاہرے منظم کئے جائیں گے