Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اسیر کو رہائی کے بعد غزہ بدر کر دیا

palestinian-prisoners4 اسرائیلی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر کو مغربی کنارا بھیج دیا- فلسطینی وزارت برائے امور اسیران نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کے رہائشی محمد حمتو شنینہ کو رہا کرنے کے بعد مغربی کنارے روانہ کردیا- وزارت برائے امور اسیران کے میڈیا ایڈوائزر ریاض اشقر نے محمد حمتو شنینہ کو غزہ بدر کر کے مغربی کنارے بھیجنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے- حمتو شنینہ کو 14 اکتوبر 2006ء کو اغوا کیا گیا تھا- اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے انہیں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی- انہوں نے ساڑھے تین سال کا عرصہ صہیونی عقوبت خانوں میں گزارا- رہائی کے بعد انہیں غزہ کی بجائے مغربی کنارے بھیج دیا گیا- ان کا پورا خاندان غزہ میں آباد ہے- وزارت برائے امور اسیران نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کو وطن بدر کرنے کی پالیسی کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں- واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی حکومت نے طولکرم کے فلسطینی اسیر کو رہا کرنے کے بعد غزہ روانہ کر دیا تھا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan