اخوان المسلون کی جانب سے حماس کے شہید راہنما محمود مبحوح کی شہادت پر حماس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کے روز اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع نے حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوںنے چند روز قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے حماس کے رہنما کی شہادت پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔ خوان المسلمون کے مرشد عام کا کہنا تھا کہ انہیں حماس کے راہنما کی شہادت پر نہایت افسوس ہے اور وہ مصری عوام اور اخوان المسلمون کی جانب سے اس گھناؤنی سازش کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب اخوان المسلمون کی ویب سائٹ پر بھی اخوان کی اعلیٰ سطح کی قیادت کی طرف سے بھی شہید مبحوح کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ حماس کے مکتب دعوت و ارشاد کے راہنما ڈاکٹر محمد مرسی، ڈاکٹر سعد کتانی، ڈاکٹر عصام عریان اور دیگر کی جانب سے مبحوح کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔