Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اخوان المسلمون کی طرف سے محمود مبحوح کی شہادت پرحماس سے تعزیت

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-with-dr-mohamed-badie-ikhwan-ul-muslimeen اخوان المسلون کی جانب سے حماس کے شہید راہنما محمود مبحوح کی شہادت پر حماس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کے روز اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع نے حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوںنے چند روز قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے حماس کے رہنما کی شہادت پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔ خوان المسلمون کے مرشد عام کا کہنا تھا کہ انہیں حماس کے راہنما کی شہادت پر نہایت افسوس ہے اور وہ مصری عوام اور اخوان المسلمون کی جانب سے اس گھناؤنی سازش کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب اخوان المسلمون کی ویب سائٹ پر بھی اخوان کی اعلیٰ سطح کی قیادت کی طرف سے بھی شہید مبحوح کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ حماس کے مکتب دعوت و ارشاد کے راہنما ڈاکٹر محمد مرسی، ڈاکٹر سعد کتانی، ڈاکٹر عصام عریان اور دیگر کی جانب سے مبحوح کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan