نیدر لینڈز میں منعقدہ عالمی قوانین اور غزہ” کے عنوان سے ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران بین الاقوامی ماہر قانو ن او ر فلسطینی سینٹر برائے انسانی حقوق کے وکیل دارا مری نے اس بات پر زور دی ہے کہ اسرائیل کو جنگی جرائم سے روکنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کا اطلاق کیا جائے جو گولڈ سٹون کی رپورٹ میں سفارش کیے گئے ہیں ۔ مری نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف کیے گئے جرائم کو چھپانے کے لیے تحفظ بھی دیا جا رہا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اسرائیلی ہٹ دھرمی کا اندازہ گزشتہ سالوں میں اسکے غزہ کی پٹی پر کیے گئے بلا جواز اور غیر قانونی حملوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔کئی یورپی قانونی ماہرین اور بین الاقوامی شہرت کے حامل جن میں کیرن ابو زید سابق کمشنر جنرل برائے یو این آر ڈبلیو اے نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔