مشرقی نابلس شہر کے گائوں آرٹا میں منگل کی رات یہودی آباد کاروں نے مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کی اور قبروں پر نصب شدہ کتبے اکھاڑ دئیے بعد میں وہاں اپنے عقیدے کے مطابق کئی قبروں پر مذھبی رسوم ادا کئے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ وقتاَ فوقتاَ یہاں آتے رہتے ہیں اور یہاں ان قبروں کو اپنے پیغمبروں کی قبریں قرار دیتے ہیں ۔ لیکن مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کے نیک بزرگوں کی قبریں ہیں۔ یہودی آباد کاروں کی سیکیورٹی پر مامور فورسز نے اس دوران ایک مقامی فلسطینی کے مکان پر قبضہ کیا اس کے اندر گیس کے کنستر رکھ کر گھر کو نذر آتش بھی کردیا