Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مطالبوں کے ساتھ اسرائیل کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کیا جائے: جمال خضری

dr-jamal-al-khudari-palestinian-legislator2 فلسطینی عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی کے سربراہ جمال خضری نے روس کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری روکنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا مطالبہ حوصلہ افزاء ہے لیکن اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں- جمال خضری نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے حوالے سے عالمی سطح پر مطالبوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان مطالبوں کا مطلب ہے کہ غزہ کے متعلق عالمی سیاسی سطح پر تبدیل رونما ہورہی ہے- یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور غزہ کی سرحدیں کھولنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ غزہ میں ادویات، طبی آلات، تعمیراتی سامان اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء داخل کی جاسکیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan