Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

علامہ یوسف قرضاوی سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ میں علماء کنونشن

sheikh-yousuf-al-qardawi2 ’’رابطہ علماء فلسطین‘‘ نے عالم اسلام کے مشہور سکالر علامہ یوسف قرضاوی سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ میں کنونشن کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں علماء نے شرکت کی- انہوں نے علامہ یوسف قرضاوی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین اور اسلام کی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور افواہیں پھیلانے والوں کی افواہوں کو نظر انداز کردیں- اس موقع پر رابطہ علماء فلسطین کے نائب سربراہ ڈاکٹر سالم سلامہ نے کہا کہ علامہ یوسف قرضاوی مسئلہ فلسطین کا دفاع کرنے والے ہیں- ان کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت اور قابل شرم ہے- انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے ایک ایسی شخصیت کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے جو نہ صرف اپنی زبان اور قلم سے بلکہ عملی اقدامات سے مسئلہ فلسطین کے لیے بے بہا خدمات سرانجام دے رہی ہے- ڈاکٹر سالم سلامہ نے علامہ یوسف قرضاوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی شخصیت ان لوگوں سے بہت اونچی ہے- ان کی ہرزہ سرائیوں سے آپ کے رتبے پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا-‘‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan