Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے ڈیموں کا منہ کھول دیا، غزہ زیر آب،1000 افراد بے گھر

gaza-floods1 قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے قریب پانی کے مختلف ڈیم کھول دیے جس کے باعث پانی کی بڑی مقدارغزہ میں داخل ہوگئی جس کے باعث غزہ شہر میں 50 مکانات ڈوب گئے، جس سے کم ازکم ایک ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے قریب بارش کے پانی کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر ڈیم بنا رکھے ہیں جو گذشتہ کئی روز سے بند تھے، تاہم گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ڈیموں کے دروازے کھول دیے۔ پانی کے کئی ریلے غزہ کے آبادی والے علاقوں میں داخل ہو گئے جس کے باعث کم ازکم 50 مکانات ڈوب گئے جس سے 1000 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔ بے گھر ہونے والے شہریوں کی بحالی کے لیے فلسطینی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ تیار کیا ہے، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan