فلسطینی نائب وزیر اعظم ڈاکٹر زیاد ظاظا نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی قربانیوں کی وجہ سے ثابت قدمی اور مزاحمت کی علامت بن چکی ہے- انہوں نے غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے غزہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے غزہ حکومت کو گرانے کا ارادہ کیا لیکن فلسطینی عوام کے اور ہی ارادے تھے- فلسطینی عوام نے پختہ عزم سے صہیونیوں کو مقاصد میں ناکام بنادیا- اب دنیا غزہ کے بہادروں کو دیکھنے آتی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی- ابھی تک غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی جاری ہے-