انسانی حقوق اور اسیران کے حقوق کے محافظ مرکز ’’الاحرار‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال 5 لاکھ زائرین نے الاحرار کی ویب سائٹ کا وزٹ کر کے اسیر فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور دیگر فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کیا- مرکز ’’الاحرار‘‘ کے ڈائریکٹر الحفش نے کہا ہے کہ ویب سائٹ کے اس پیج پر زائرین کی طرف سے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا گیا جو فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص تھا- الحفش کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کے ویب سائٹ کا وزٹ کیا-