قابض اسرائیلی فوج نے بیت اللحم کے جنوب میں متنازعہ نسلی باڑ کی تعمیر کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی جلوس کو زبردستی ختم کرا دیا- ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج گاؤں کے گھروں میں داخل ہوئی اوردھمکی دی کہ جو بھی مظاہرے میں شریک ہوگا اسے گرفتار کیا جائے گااور اس کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا-اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی-