فلسطینی وزارت برائے امور اسیران نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی مریض اسیر نسیم رضوان محمو دکی رہائی کا مطالبہ کیاہے- وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نسیم رضوان کی حالت بہت خراب ہے – اسے فوری علاج کی ضرورت ہے – اس کی رہائی کے لئے بین الاقوامی اداروں کو فوری مداخلت کرنی چاہیے- بیان کے مطابق نسیم رضوان کو 20نومبر 2003ء اغوا کیاگیا اور اسے اسرائیلی فوجی عدالت نے 12سال قید کی سز ا سنائی – جس سال نسیم رضوان کو گرفتار کیاگیا تھا اسی سال وہ اسرائیلی ٹینک کے گولے سے زخمی ہواتھا اور اس کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی- اس کا چار مرتبہ آپریشن کیاگیا لیکن وہ صحت یاب نہ ہوسکا- فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رضوان نسیم جیل میں بیساکھیوں کے سہارے چلتاہے – اسے اٹھتے بیٹھتے اپنے ساتھیوں کی ضرورت ہوتی ہے – اسے مصنوعی ٹانگ لگائے جانے کی ضرورت ہے – جیل انتظامیہ مصنوعی ٹانگیں لگانے کو مسترد کرتی ہے – وزارت کے مطابق اسرائیل مریض اسیروں کو جیل میں رکھ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے –