Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

50 ارکان پر مشتمل یورپی پارلیمانی وفد کا دورہ غزہ

european-parliamentary-delegation-50-lawmakers-from-12-european-countries یورپی پارلیمانی وفد غزہ کے دورے کے لیے آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ رہا ہے جہاں سے وہ رفح سرحد کے ذریعے غزہ جائے گا- یورپ کا یہ سب سے بڑا پارلیمانی وفد ہے جو غزہ کا دورہ کررہا ہے- وفد میں یورپ کے بارہ ممالک کے پچاس ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں- ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ سابق وزراء بھی وفد کا حصہ ہیں جو محصور فلسطینی شہریوں کے حالات سے آگاہی کے لیے غزہ جارہا ہے- وفد کے رکن برطانوی رکن پارلیمنٹ چیرمی کوربین نے وفد کے دورہ غزہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ وفد یورپی پارلیمانی تاریخ کا سب سے بڑا وفد ہے جو غیر ملکی دورے پر جارہا ہے- اس دورے کا مقصد ان حالات سے آگاہی ہے جس سے فلسطینی عوام دوچار ہیں- اس دورے سے یورپی فیصلہ سازوں پر غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی کوششیں کرنے کا دباؤ بڑھے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan