مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے گیارہ کارکنوں کواغوا کرلیا ۔ یہ کارروائیاں قلقیلیہ اور طوباس کے علاقے میں کی گئیں ۔ عباس ملیشیا نے متعدد آئمہ مساجد کو سیکورٹی فورسز کے دفتر طلب کیا اور انہیں گھنٹوں حراست میں رکھا۔